کلبرگی،31؍دسمبر(ایس او نیوز)مودی حکومت کی جانب سے جو کسان مخالف قوانین پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے ہیں وہ نہ صرف کسان مخالف بلکہ عوام مخالف ہیں، ان بلوں سے صرف مودی کے دوستوں امبانی اڈانی اور بڑے کارپوریٹ اداروں کا ہی بھلا ہوگا، مگر زراعت اور کسان ختم ہوجائیگا۔ لاکھوں اننا داتا (کسان) کڑی سردی اور دیگر مشکلات کو جھیلتے ہوئے دہلی کے باہر پڑاؤ ڈال کر پچھلے 35دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں مگر ملک کا وزیر اعظم اندھا بہرا بنا خاموش ہے۔اب تک 50قریب کسان اپنی جان گنوا چکے ہیں لیکن سرکار اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے اور ان کی بات سننے تیار نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا کوآرڈینیٹرس راہل راؤ اور چیتن گونائک(تلنگانہ انچارج) نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا۔